کون کتنے میں بکتا ہے

blog

پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری واقعی میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اس کا واضح ثبوت ان اداکاراؤں کے نخرے اور ڈیمانڈ ہے. چلیں آج ہم آپ کو ان کی ڈیمانڈ دکھاتے ہیں. ایک اداکار کتنے میں بکتا ہے اور ایک گانا کتنے کا سنایا جاتا ہے.  سب سے پہلے ہمارے چہیتے ہیں فواد خان

فواد خان فواد خان ٹی وی ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں

ماہرہ خان
پاکستان کی خوبصورت فنکارہ  ماہرہ خان کو ٹی وی ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا معاوضہ 3 لاکھ روپے ادا کیا جاتا ہے

فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی فی پروجیکٹ 25 لاکھ روپے بطور معاوضہ وصول کرتے ہیں

نعمان اعجاز
نعمان اعجاز کو بھی فی پروجیکٹ کے اعتبار سے 25 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں

صبا قمر
صبا قمر کو ڈرامہ کی ایک قسط کے 2 لاکھ 90 ہزار ادا کیے جاتے ہیں

سجل علی
سجل علی ڈرامہ کی صرف ایک قسط میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے عوض 2 لاکھ 50 ہزار معاوضہ طلب کرتی ہیں- وہ بھی صرف اچھے پروجیکٹس پر کام کرتی ہیں، اگر آپ سوچ رہے ہیں کے میں بھی انھے کاسٹ کرلوں تو پھر صرف یہ آپ کی سوچ ہے

راحت فتح علی خان
ہم سب کے چہیتے گلوکار راحت فتح علی خان جو کسی تعارف کے محتاج نہیں فی گانے کا صرف  معاوضہ 10 سے 15 لاکھ روپے کے درمیان طلب کرتے ہیں- وہ بھی اگر انکا کا موڈ اچھا ہے ورنہ کام بہت ہے انکے پاس

عاطف اسلم
ہمارے پیارے  عاطف اسلم کو بھی صرف ایک گانے کا معاوضہ 10 سے 15 لاکھ کے درمیان ادا کیا جاتا ہے جبکہ ایک لائیو کنسرٹ کے انہیں صرف 10 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں-  اب اتنے پیسوں میں کس غریب کا گزارا ہو سکتا ہے 

سائرہ یوسف
سائرہ یوسف بھی پیچھے نہیں  فی ڈرامہ قسط 2 لاکھ روپے کے حساب سے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے

مہوش حیات
مہوش حیات کو ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیا جاتا ہے

صنم بلوچ
صنم بلوچ جو مورننگ شو میں آپ کو اچھی اچھی باتیں سکھاتی ہیں وہ بھی ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کرتی ہیں

عینی جعفری
عینی جعفری پرکشش ماڈل و فنکارہ صرف ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ 90 ہزار روپے وصول کرتی ہیں

اب آپ ہی ہمیں بتاییں پاکستانی اداکار کتنے سستے بکتے ہیں یہ کھلا تضاد نہیں

Summary : Pakistan's dramatic industry is growing rapidly. Pakistani plays are not only popular in Pakistan but are liked in the whole globe. an important role in the success of these plays is also the actors who show their great acting. The artists have won the heart of audiences with the best acting. Now we are going to mention the artists of Pakistan, which are paid the highest payment.


0 comments

Leave a comment

Popular Channels

See all channels

now BolPappa on Mobile App!

If you want live TV Channels in HD + fast mode now install free on android.. Click Here